حیدرآباد ۔18 ستمبر (اعتماد نیوز)دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجروال نے دہلی
میں ڈینگو بیماری تیزی سے بڑھنے پر ایم سی ڈی کو اکا ذمہدار قرار دیتے ہوئے
سخت برہمی ظاہر کی ۔ کیجروال نے آج مختلف دواخانوں کا دورہ کیا ۔اسی دوران
انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہلی
میں بلدیہ پیسوں کے لئے
مرتی ہے۔ جبکہ کام کچھ بھی نہیں کرتی ۔ ریاستی حکومت کے فنڈس کو بلدیہ یوں
ہی کھا جاتی ہے۔ انہوں نے دہلی میں عدم صفائی سے ڈینگو مرض کے وباء تیزی
کے ساتھ پھیلنے پر بلدیہ کو اسکا ذمہدار قرار دیا ۔ خیال رہے کہ دہلی کے
بلدیہ ایم سی ڈی میں بی جے پی زیر اقتدار ہے۔